آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حمایت جاری رکھیں گے: اعزاز چوہدری

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حمایت جاری رکھیں گے، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے پُر امن مزید پڑھیں

فلسطین میں اسرائیلی فوج امریکا کی ایما پر جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے: او آئی سی

استنبول: اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے فلسطین کی صورت حال سے متعلق غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوج امریکا کی ایما پر جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ اعلامیے کے مطابق امریکا کی جانب سے القدس میں سفارت خانہ منتقل مزید پڑھیں

پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہم اس وقت تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑے ہیں، فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے جوڑا جا رہا ہے، فلسطین پر مزید پڑھیں

فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکے جانے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے، شاہ سلمان

ریاض: سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف ثابت قدمی پر مبنی ہے، فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکے جانے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے مزید پڑھیں

ترکی اور اسرائیل کا اپنے سفیروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

انقرہ: ترکی اور اسرائیل نے ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں درجنوں فلسطینیوں کی ہلاکت ’’نسل کشی‘‘ ہے جس پر اسرائیل نے ترکی کے سفیر کے ملک بدری کے احکامات جاری کر دیئے۔ ترکی نے بھی فوری مزید پڑھیں

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پر پاکستان کا اظہار تشویش

اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پر پاکستان کی جانب سے اظہار تشویش کیا گیا ہے، دفتر خارجہ نے کہا کہ قرار دادوں کے باوجود سفارت خانے کی منتقلی پر تشویش ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، امریکا مزید پڑھیں

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا افتتاح آج

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا افتتاح آج ہو رہا ہے۔ افتتاح سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بلائی گئی استقبالیہ تقریب ناکامیکا شکار ہوگئی۔ تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے صرف 33 ممالک کے وفد نے شرکت کی۔ امریکی سفارت خانے کے افتتاح کے موقع پر اسرائیل نے 86 ملکوں کو مزید پڑھیں

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،4فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبرر ساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ مزید پڑھیں

شاہ سلمان کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کی مذمت

ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انتیسویں عرب سربراہ اجلاس کا افتتاح کردیا ہے۔عرب لیگ کا یہ سربراہ اجلاس شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ثقافتی مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج نے مزید 9 فلسطینی شہید کردیئے

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ و شدید شیلنگ کے باعث مظاہرہ کرنے والے مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 1100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 12 فلسطینی خواتین، 48 بچے اور 6 صحافی بھی شامل ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق سرحدی ہسپتالوں میں ایمرجنسی مزید پڑھیں