لندن میں وزیراعظم ،نوازشریف اوراسحاق ڈار کی ملاقات،اہم امورزیرغور

لندن: وزیراعظم شاہد خاقان، نوازشریف اوراسحاق ڈار نے لندن میں بیٹھک لگالی۔ مسلم لیگ ن کے تینوں رہنماؤں کےدرمیان ہونےوالی اس ملاقات میں پارٹی امورسمیت نگران وزیراعظم اوراہم معاملات پرغورہوا۔ اس ملاقات میں شریف خاندان کے خلاف مقدمات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ استثنیٰ نہ ملناعدالتی فیصلہ ہے۔استثنیٰ نہ ملناعدالتوں سے پوچھاجائے۔ مزید پڑھیں

غیرمتوقع برف باری کےبعدہیٹ ویووکاخطرہ بڑھ گیا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردارکیاہےکہ غیرمتوقع برفباری کے بعد ہیٹ ویوکاخطرہ بڑھ گیاہے۔ محکمہ موسمیات نےگذشتہ روز بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری کو غیر معمولی قراردےدیا۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی تھی لیکن برفباری کی نہیں تھی۔ محکمہ موسمیات نےبتایاکہ اچانک کولڈ فرنٹ بننے سے برفباری ہوئی، درجہ مزید پڑھیں

قومی کرکٹرزکی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنےکی تقریب میں شرکت

لاہور: آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے پر روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واہگہ بارڈر پہنچے۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پرچم اتارنےکی تقریب میں شرکت کی۔ لاہور کےواہگہ بارڈرپر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران رینجرز کی پریڈ ہوئی۔ اس موقع پر قومی کرکٹرز نے بھی اس تقریب مزید پڑھیں

رمضان میں مہنگائی پرقابوپانےکےلیےرمضان پیکج تیار

اسلام آباد: ماہ مقدس میں مہنگائی کو بریک لگانے کیلئے رمضان پیکج تیارکرلیاگیا۔قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سرکار کی طرف سے مختلف اشیاء ضروریہ پرایک ارب 73 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ کس چیز کے دام کتنے گریں گے۔ رمضان پیکج مہنگائی کے مارے شہریوں کیلئے راحت کا سامان مزید پڑھیں

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، شوبز شخصیات کا ملا جلا ردعمل

رپورٹ : ناجیہ نیازی کراچی : میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا، جس پر شوبز شخصیات نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا، کوئی کہتا ہے کہ آواز اٹھانا باہمت لوگوں کا ہی کام ہے تو کسی نے کہا کہ دوسرے بھی تیار رہیں کسی پر بھی الزام لگ مزید پڑھیں

بیڈگورننس اورناکارہ ترسیلی نظام کےباعث بجلی کےلائن لاسزمیں90فیصداضافہ

اسلام آباد: بیڈگورننس اور ناکارہ ترسیلی نظام کےباعث بجلی کےلائن لاسزمیں نوے فیصداضافہ ہوگیا۔ایک ماہ میں ایک ارب چوراسی کروڑ روپے کے نقصانات عوام کے سر ڈال دیئے گئے۔ بجلی کاناکارہ ترسیلی نظام برقرارہے اورحکومت اصلاح میں ناکام ہوگئی۔شارٹ فال کی طرح لائن لاسزبھی بڑھنے لگے۔ ایک ماہ کے دوران دس پیسے فی یونٹ کا مزید پڑھیں

کدو الیکشن

جوشِ خطابت میں اکثر سیاسی لیڈرز یا مقررین ایسی بات بھی کہہ جاتے ہیں جو بعد میں ان کیلئے تمسخر کا باعث بنتی ہے، ایسا ہی کچھ ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ بھی ہوا جو چیف جسٹس کو سنانا تو اپنا دکھڑا چاہتے تھے لیکن جوشِ خطابت میں چیف جسٹس کو ” کدو الیکشن” کا مزید پڑھیں

پہلی دفعہ کسی پارٹی نے کرپٹ لوگوں کو نکالنے کی جرات کی ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہورکا فیصلہ پنجاب کا اور پنجاب کا فیصلہ پاکستان کا ہوتا ہے۔ لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف ہمارے جلسے کامیاب ہوئے، اگریہ کامیاب نہ ہوتے تو نوازشریف کیوں نکالا نہ کہتے۔ مزید پڑھیں

شاہد آفریدی اور شعیب ملک لارڈز میں چیریٹی میچ کیلئے ورلڈ الیون میں شامل

دبئی : پاکستانی اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور شعیب ملک کو آئی سی سی ورلڈ الیون میں شامل کرلیا گیا، ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کیخلاف چیریٹی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دونوں پاکستانی اسٹارز کی ورلڈ الیون میں شمولیت کی تصدیق کردی، شاہد آفریدی اور شعیب ملک کے ساتھ مزید پڑھیں

کے پی حکومت صحت و تعلیم کا شعبہ بہتر بنانے میں ناکام ہوگئی، چیف جسٹس

پشاور : چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت تعلیم و صنعت کے شعبے میں بہتری لانے میں ناکام ہوگئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے یہ ریمارکس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ان کی حکومت کی 5 سالہ کارکردگی پر سوالات کے دوران کیا۔ چیف جسٹس مزید پڑھیں