فلسطین میں اسرائیلی فوج امریکا کی ایما پر جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے: او آئی سی

استنبول: اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے فلسطین کی صورت حال سے متعلق غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوج امریکا کی ایما پر جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ اعلامیے کے مطابق امریکا کی جانب سے القدس میں سفارت خانہ منتقل مزید پڑھیں

پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہم اس وقت تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑے ہیں، فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے جوڑا جا رہا ہے، فلسطین پر مزید پڑھیں

فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکے جانے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے، شاہ سلمان

ریاض: سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف ثابت قدمی پر مبنی ہے، فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکے جانے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے مزید پڑھیں

ترکی اور اسرائیل کا اپنے سفیروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

انقرہ: ترکی اور اسرائیل نے ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں درجنوں فلسطینیوں کی ہلاکت ’’نسل کشی‘‘ ہے جس پر اسرائیل نے ترکی کے سفیر کے ملک بدری کے احکامات جاری کر دیئے۔ ترکی نے بھی فوری مزید پڑھیں

سعودی عرب ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے

ریاض : سعودی وزارت خارجہ نے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینی عوام پر اسرائیلی افواج کی ظلم بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز امریکی سفارت خانے مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 52 ہوگئی

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس سے 52 فلسطینی شہید اور 2400 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے مزید پڑھیں

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا افتتاح آج

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا افتتاح آج ہو رہا ہے۔ افتتاح سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بلائی گئی استقبالیہ تقریب ناکامیکا شکار ہوگئی۔ تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے صرف 33 ممالک کے وفد نے شرکت کی۔ امریکی سفارت خانے کے افتتاح کے موقع پر اسرائیل نے 86 ملکوں کو مزید پڑھیں

ایران کا گولان کی پہاڑیوں پر موجود اسرائیلی پوزیشن پر حملہ

ٹرمپ کے اعلان سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل منڈ لانے لگے۔ شام پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے اسرائیلی پوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں پر کئی راکٹ برسا دیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں میں اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں

اسرائیل کا میزائل حملہ، 9 افراد جاں بحق

شام کے علاقے میں اسرائیل کے میزائل حملے میں نو افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شام میں اسرائیل کی فضائیہ نے دمشق کے جنوبی ڈسٹرکٹ کسوہ پر میزائل داغے۔ مبصر گروپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں اسلحہ اسٹورز کو نشانہ بنایا گیا۔ مزید پڑھیں

رومانیہ کے بعد جمہوریہ چیک نے بھی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا

پراگ : جمہوریہ چیک کے صدر زیمان نے بھی امریکی صدر کے متنازعے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک نے بھی اپنے سفارت خانے یروشلم منتقل کرنے شروع کردیئے ہیں۔ جمہوریہ چیک مزید پڑھیں