پاکستان میں پہلی تھری ڈی لیپرواسکوپک سرجری

کراچی: پاکستان میں پہلی تھری ڈی لیپرواسکوپک سرجری ٹبا کڈنی انسٹیٹیوٹ نے متعارف کرادی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ آپریشن کے دوران اور بعد کی پیچیدگیوں سے چھٹکارا مل سکے گا۔

کراچی کی نجی اسپتال میں گردوں کے امراض میں مبتلا شخص کی جدید تھری ڈی سرجری ہوئی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی سے مریض کو تکلیف کم ہو گی اور سرجری کے بعد کی پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن ہوگا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک  سو کامیاب سرجریز کی جاچکی ہیں۔ ۔اس سرجری میں عام سرجریز کے مقابلے میں وقت بھی کم خرچ ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ تھری ڈی سرجری کے ذریعے ناصرف گردوں کا علاج ممکن ہے بلکہ دیگر بیماریوں کے پیچیدہ آپریشن بھی ممکن ہو سکیں گے۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں