فلسطین میں یوم الارض: مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 16 فلسطینی شہید

یروشلم: فلسطین میں یوم الارض کے سلسلے جاری مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی شہری یوم الارض کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں جس کا مقصد فلسطینی سرزمین کو اسرائیلی افواج کے قبضے سے چھڑانا اور دوبارہ سے اپنی زمین کو بازیاب کرانا ہے تاہم مظاہرے کے دوسرے دن اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس سے  16 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کی جانب سے غزہ اور اسرئیل کے سرحدی حصے پر احتجاج کیا جارہا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں فسلطینی اپنے حق کی آواز بلند کر رہے ہیں تاہم اسی دوران مظاہرین اور اسرائیلی افواج کے درمیان وقفے وقفے تصادم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سرحد پر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کی پرزور مذمت

واقعے سے متعلق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہرے میں شامل چند لوگوں کی طرف سے پہلے فائرنگ کی گئی اور پتھراؤ بھی کیا گیا بعد ازاں معاملہ سنگین ہوگیا اور مقابلے کی صورت اختیار کر گیا، التبہ واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کے غم میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا اس موقع پر فلسطین کے علاقے غرب اور اردن میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

اقوام متحدہ میں فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف 5 قراردادیں منظور، امریکا کی مخالفت

واضح رہے کہ صدر محمود عباس کے ترجمان کا واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی طرف سے بڑا واضح پیغام ہے کہ فلسطینی سر زمین ان کا جائز حق ہے اور ایک دن  اسرائیل کے قبضے کو ختم کرالیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں