محمدعامر فٹ ہوگئے، ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہونگے

فاسٹ بالر محمد عامر مکمل فٹ ہیں اور پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتا دیا۔ قومی ٹیم آج لیسٹر میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

ڈبلن ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کا شکار محمد عامر اب مکمل فٹ ہیں۔

پی سی بی کے مطابق، عامر چوبیس مئی سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ میں بالنگ کے جوہر دکھائیں گے ۔ انجری خطرناک نہیں تھی ۔

قومی کرکٹ ٹیم بھی آئرلینڈ سے انگلینڈ پہنچ گئی ۔ آج لیسٹر میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی ۔

سرفراز کےشاہین لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ سائیڈ میچ انیس مئی سے کھیلیں گے ۔

انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پاکستان اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں