کوئٹہ میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

 دہشت گردی کے واقعات کے بعد شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے،شہر میں پولیس اور ایف سی کے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں

مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہےاور شہر میں پولیس اور ایف سی کی پٹرولنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے

دوسری جانب دھشت گرد بہادر ایف سی اہلکاروں کے حوصلے پست نہ کرسکے،ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈئیرزاہد کی سی ایم ایچ میں زخمی اہلکاروں سے ملاقات .اس موقعہ پر زخمی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات پر ھے کہ ایک دھشت گرد زندہ نکل گیا جس پر ڈی آئی جی بریگیڈئیر زاہد نے جواب دیا کہ  کوئی زندہ نہیں بچا بلکہ پانچوں دہشت گرد مارے گئے

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں