فیفا ورلڈ کپ 2018،سعودی ریفری پر تاحیات پابندی

فیفا حکام نے سال 2018ء ورلڈ کپ کے ریفری فہدال مرداسی کو میچ فکسنگ کرنے پر تاحیات نا اہل قرار دے دیا۔

آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے نامزد کئے گئے سعودی عرب کے ریفری فہد ال مرداسی کو مبینہ طور پر میچ فکسنگ کی کوشش کرنے پر تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اس کا مطلب ہے کہ اب وہ میگا ایونٹ میں ریفری کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن نے ہمیں بتایا ہے کہ فہد ال مرداسی نے ال اتحاد اور ال فیاسلے کلب کے درمیان کھیلے گئے کنگز کپ فائنل کے دوران ال اتحاد کلب کے ایک عہدیدار سے میچ فکس کرنے کیلئے رابطہ کیا اور انہوں نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مرداسی 2011ءسے بطور فیفا ریفری فرائض انجام دے رہے ہیں۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں