تحریک انصاف کا ن لیگ کو ایک اور جھٹکا

تحریکِ انصاف کی جانب سے ن لیگ کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری۔ جھنگ سے سیاسی شخصیات کا ریلہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا۔

بنی گالہ میں عمران خان سے جھنگ کے لیگی ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔ اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطان نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کے قافلے میں کرنل (ر) غلام عباس قریشی، سابق رکن صوبائی اسمبلی مہر محمد اسلم بھروانہ، میاں مظفر محمود، رانا شہباز احمد خان، میاں آصف کاٹھیا اور دیگر بھی شامل ہوگئے۔ سماء

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں