کرنل سہیل کی شہادت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی مذمت

شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا کرکے انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

دہشتگردوں سے جنگ میں کرنل سہیل عابد کی شہادت پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور شہید کی جرات کوسلام کہا ، وزیر اعظم کا کہنا تھا دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیغام میں کہا ہے کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید کرنل سہیل کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے، ایک بہادر فوجی افسرکے نقصان پرگہرا رنج ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعلٰی شہباز شریف نے کرنل سہیل عابد کی شہادت پرخراج تحسین پیش کیا تاہم ایسے جرات مند افسر کی شہادت کوبڑا صدمہ قراردیا ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری نے کرنل عابد کی قربانی کوقوم کا بڑا نقصان قراردیا ہے۔

وہاڑی کا بہادر شیر جام شہادت نوش کرگیا تو شہید کے گاؤں والے اپنے غمگسار ساتھی کو یاد کرنے لگے، اہل خانہ کا سر بھی فخر سے بلند ہے۔

وہاڑی کے گاؤں اکیانوے ون ڈبلیو بی کے کرنل سہیل عابد ملٹری انٹیلی جنس کا وہ بہادر افسر جس نے پورے پاکستان کا نام فخر سے بلند کردیا۔

ملک بھر میں دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت بننے والے کرنل سہیل عابد کے والد کو اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔

کرنل سہیل عابد نے ایک ایسے دہشت گرد کو واصل جہنم کیا جو ہزارہ کمیونٹی کے افراد کے ساتھ سیکیورٹی اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور ان پر خود کش دھماکوں میں ملوث تھا سلمان بادینی کے سر پر بیس لاکھ روپے کا انعام بھی تھا۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں