جمہوریت کی وجہ سے ادارے اورزیادہ مضبوط ہوں گے، احسن اقبال

اسلام آباد میں کاونٹر ٹیررازم فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی شرکت کی ،حملے کے بعد احسن اقبال کی یہ پہلی بار کسی تقریب میں شرکت تھی ۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے بربادی کے مناظر دیکھے، صبر کا پیمانہ لبریز ہوا دہشتگردوں نے ہمارے ملک کو خون میں نہلایا، جمہوریت کی وجہ سے ادارے اورزیادہ مضبوط ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپتال،عبادت گاہیں دہشتگردی سے محفوظ نہیں تھے، 2013 کے بعد حکومت نےدہشتگردی کے خاتمے کاارادہ کیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے مختلف آپریشن کاآغازکیا،اللہ تعالیٰ نے مجھے موت کے منہ سے نکالا، نئی زندگی کے بعد پہلی سرکاری مصروفیت ہے۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں