نیب کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین نیب

چئیرمین نیب جاوید اقبال کا کہناہے کہ نیب کوئی بھی کارروائی مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کرتا ہے، احتساب بیورو کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، کسی صوبے ادارے یا شخص کی پروہ کیے بغیر کرپٹ عناصر کو انجام تک پہنچائیں گے۔

نیب ہیڈ کوارٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، فعال الیکشن کمیشن کی موجودگی میں دھاندلی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی سے انتقامی کارروائی ادارے کی پالیسی ہے اور نہ ہی اس پر یقین رکھتے ہیں، نیب کوئی بھی کارروائی مبینہ الزامات کی بنیاد پرشروع کرتاہے، مقدمہ میرٹ پر نہ ہو تو بند کردیا جاتا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جو ڈاکو بیرون ملک چلے جاتے ہیں انہیں پاکستان میں روکنے کے لیے حکومت کو ای سی ایل کا بغور جائزہ لینا چاہیے،فعال الیکشن کمیشن کےہوتےہوئےدھاندلی نہیں ہوسکتی۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں