نیب نے سابق متحدہ ترجمان کو گرفتارکرلیا

کراچی میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹرکے ڈی اے سیف عباس کوگرفتارکرلیا۔

نیب حکام کے مطابق سیف عباس سے تین سو پلاٹس کی غیرقانونی فروخت سے متعلق تفتیش کی جاری ہے۔

حکام کے مطابق سیف عباس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ان سے بھینس کالونی کے علاقے میں تین سو پلاٹس کی غیر قانونی فروخت پر تفتیش کی جارہی ہے۔

نیب کی جانب سے سیف عباس کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیف عباس متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ترجمان رہ چکے ہیں۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں