رمضان کا پہلا روزہ ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی والوں دل تھام لو رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں سورج آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کے پہلے روزے کے دن سورج آگ برسائے گا ، پارہ 41 ڈگری تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، سبی، کوئٹہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کے روز خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں