اصغر خان کیس،تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نےکمیٹی بنادی

ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کی تحقیقات کےلیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور ساتھ ہی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جب کہ کمیٹی نے کام کا آغاز بھی کردیا۔

اصغر خان کیس کی نئی تحقیقاتی ٹیم جس کے نئے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل احسان صادق ہوںگے، گریڈ 20کے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور گریڈ 19کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کمیٹی کے ارکان میں شامل جبکہ ڈائریکٹر لا ء ایف آئی اے کمیٹی کی قانونی معاونت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن نے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق کی مشاورت سے نئی کمیٹی کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی کو مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ اصغر خان کیس میں پیسے لینے والے سیاستدانوں سے پوچھ گچھ کریں گے اور اس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی پیش کریں گے۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں