کراچی میں کیمروں والی موبائلوں سے اجتماعات کی عکس بندی کا فیصلہ

رپورٹ : بلال نصیر

کراچی میں اب سیاسی تصادم نہیں چلے گا، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں تصادم کے بعد پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا، کیمروں والی موبائلوں سے اجتماعات کی پوری عکس بندی کی جائے گی۔

کراچی پولیس چیف نے تینوں زونل ڈی آئی جیز کو چار کیمروں والی پولیس موبائل تیار کرنے کی ہدایت کردی، جس سے سیاسی، سماجی اور لسانی اجتماعات کی فوٹیجز بنائی جائے گی۔

تصادم کے نتیجے میں ملبہ پولیس پر ڈال دیا جاتاہے، کیمروں سے اجتماعات کی پوری عکس بندی کی جا سکے گی، زیادہ اجتماعات والے مقامات کے قریب بلڈنگز پر بھی کیمرے لگائے جائیں گے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں