ترکی اور اسرائیل کا اپنے سفیروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

انقرہ: ترکی اور اسرائیل نے ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں درجنوں فلسطینیوں کی ہلاکت ’’نسل کشی‘‘ ہے جس پر اسرائیل نے ترکی کے سفیر کے ملک بدری کے احکامات جاری کر دیئے۔

ترکی نے بھی فوری ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 52 ہوگئی

واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے معصوم مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 52 افراد شہید اور 2400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اے پی پی

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں