پاکستان کیخلاف آئر لینڈ کو فالو آن، پوری ٹیم 130 رنز پر ڈھیر

تاریخی ٹیسٹ میں محمد عباس، شاداب خان اور محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آئر لینڈ کی پوری ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم نے میزبان کو فالو آن کرادیا۔

پاکستان نے آئر لینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 310 رنز پر اننگز ڈیکلیئرڈ کی، جواب میں میزبان ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کیون اوبرائن 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، گیری ولسن 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید جانیے : تاریخی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 310 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئرڈ کردی

آئر لینڈ کے 7 کھلاڑی دوہرے فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، پال اسٹرلنگ اور بوائیڈ رینکنگ 17، 17 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، شاداب خان نے 3 اور محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں