سونم کپور کی شادی سے قبل سنگیت کی محفل

سونم کپورتصویر کے کاپی رائٹ RAINDROP MEDIA
Image caption یہ کہا جا رہا ہے کہ سونم کپور اپنی شادی کے وقت اسی قسم کے عروسی لباس میں ہوں گی

بالی وڈ سٹار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور کی شادی ہو اور اس کا خاص اہتمام نہ ہو۔۔۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے! آٹھ مئی سنہ 2018 کو سونم کپور اور کاروباری شخصیت آنند آہوجا کی شادی ہو رہی ہے۔

سونم کپورتصویر کے کاپی رائٹ RAINDROP MEDIA
Image caption سونم کپور کو بالی وڈ کی سٹائل آئیکون کہا جاتا ہے

شادی سے ایک دن قبل سنگیت یعنی رقص و موسیقی کے رت جگے کی روایتی محفل بالی وڈ کے ستاروں سے جگمگا اٹھی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے بالی وڈ میں ایسے مواقع کم ہی آتے ہیں جب اتنی بڑی تعداد میں لوگ یکجا ہوں۔

سونم کپورتصویر کے کاپی رائٹ RAINDROP MEDIA
Image caption سونم کی مہندی کی رسم ایک دن قبل اتوار کو تھی جبکہ پیر کو رقص و موسیقی کی تقریب اور رتجگا تھا۔ سونم کپور اپنی بہن کے ساتھ

یہ خوبصورت تصویر سونم کپور کی سنگیت یعنی رقص و موسیقی کے پروگرام کی ہے۔

اس سے قبل اتوار کو، سونم کپور کی مہندی کی رسم بھی اسی قدر دھوم دھام سے منائی گئی۔

منگل یعنی آٹھ مئی کو سونم کی شادی ہے اور اس دوران ان کے گھر معروف مہمانوں کا آنا جانا لگا ہوا ہے۔

جیکلنتصویر کے کاپی رائٹ RAINDROP MEDIA

سونم کپور کی دوست جیکلن فرنانڈس سنگیت کے پروگرام میں اس انداز ميں جلوہ افروز ہوئیں۔

سونم اور انیل کپورتصویر کے کاپی رائٹ RAINDROP MEDIA

یہ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ اور دلہن سونم کپور اور ان کے والد انیل کپور شادی کی تقریب میں اس لباس میں ہوں گے۔

کرن جوہر اور سونم کپورتصویر کے کاپی رائٹ KaranJohar/Instagram
رانی مکھر جی اور کرن جوہرتصویر کے کاپی رائٹ EXPANDABLES

اداکارہ رانی مکھرجی اور ہدایت کار و فلم ساز کرن جوہر بھی سنگیت کی محفل میں موجود تھے۔

فرح خانتصویر کے کاپی رائٹ AFP

اس تقریب میں فلم ساز فرح خان بھی اپنے تین بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں۔ ہرچند کہ ان کے پاؤں میں چوٹ ہے لیکن وہ سونم کپور کی اس اہم تقریب کو چھوڑ نہیں سکتی تھیں۔

ریکھاتصویر کے کاپی رائٹ EXPANDABLES

اپنے زمانے کی معروف ترین اداکارہ ریکھا بھی وہاں پہنچي تھیں۔ یہاں انھیں فرح خان کے بچوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

جھانوی اور ان کی بہن خوشیتصویر کے کاپی رائٹ RAINDROP MEDIA
Image caption جھانوی اور ان کی بہن خوشی کپور

اداکارہ سری دیوی اور فلم ساز بونی کپور کی بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور بھی اپنے انداز میں رتجگے کی تقریب میں شامل ہوئیں۔ جھانوی فلموں میں آنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں