آرمی چیف سے ہزارہ برادری کے عمائدین کی ملاقات، دھرنا ختم

کوئٹہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہزارہ برادری کے عمائدین نے ملاقات کی جس کے بعد ہزارہ برادری نے دھرنا اور بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔


ہزارہ برادری نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پچھلے 4 روز سے دھرنا اور بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی تھی۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کیے گئے ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، اور صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔ سماء

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں