ایم کیو ایم سیاسی بیان بازی کے بجائے سانحہ بلدیہ کا جواب دے، بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے ایم کیو ایم سانحہ بلدیہ فیکٹری کا جواب دے کراچی کے لوگ اب ایم کیو ایم کے بجائے پیپلزپارٹی کوفالو کررہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا ہر پاکستانی جانتا ہے میاں صاحب کا کیا گیم ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی بیان بازی کے بجائے سانحہ بلدیہ کا جواب دیں، اہل کراچی ایم کیو ایم کے بجائے پی پی کوفالو کررہے ہیں۔

ہر جگہ جلسہ کروں گا، ایم کیوایم فکر نہ کرے، ایم کیو ایم کا ہر دھڑا ہمارے نقش قدم پر چل رہا ہے، جہاں ہم جلسہ کرتے وہیں وہ جلسہ کرتے ہیں۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں