پی پی نے روٹی، کپڑا مکان نہیں گولی کفن قبرستان دیا

ایم کیو ایم والے پی پی کو جواب دینے کیلئے میدان میں آگئے، ایم کیو ایم بہادرآباد کے کنوینیر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے شہر کراچی کو روٹی کپڑا مکان تو نہیں دیا البتہ گولی کفن اور قبرستان دیا۔

خالد مقبول صدیقی نے الزم لگایا کہ آپ کا دل پاکستان ناکھپے کہتا ہے، مگرآپ سب کے سامنے پاکستان کھپے کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاسیاسی نعرہ نفرت سےشروع ہوا، آپ سب کے سامنے پاکستان کھپے کہتےہیں، آپ کا دل پاکستان ناکھپے کہتا ہے، پی پی کی معیشت کرپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی فاطمہ جناح کے ساتھ کھڑا تھا تو پی پی کہاں تھی ؟ کراچی واقعی روشینوں کا شہرتھا، پیپلزپارٹی نے ہاتھ رکھا اور ہرچیز سے برکت اٹھ گئی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مہاجروں سے حقوق چھینے، کراچی کی مانگ خون سے بھردی۔۔ پیپلز پارٹی کی نفرت کا جواب پانچ مئی کو لیاقت آباد میں دیا جائے گا۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں