آئی سی سی نے محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئرقرار دے دیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد اب وہ انٹرنیشنل میچز میں باؤلنگ کراسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے 17 اپریل کو لفبرو یونیورسٹی میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا  تھا جس کا  آئی سی سی نے تفصیلی جائزہ لیا اور رپورٹ میں پروفیسر کو کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں تمام فارمیٹ کے میچز میں باؤلنگ کرانے کی اجازت دے دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ کے دوران محمد حفیظ کی تمام گیندوں میں بازو کا خم 15 ڈگری سے کم اور ایکشن بھی قانون کے مطابق رہا۔آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران امپائر کو آزادی ہے کہ اگر انہیں محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر شک ہو تو وہ روک کر دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رجوع کرلیں۔

 خیال رہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن تین سال میں تیسری بار رپورٹ ہوا جس کے بعد سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،  قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور مینیجمنٹ نے بلے باز پر سخت محنت کی تھی اور تیاری کے بعد ایکشن کا ٹیسٹ دینے کی اجازت دی۔

مزید پڑھیں:  آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ

واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق بولنگ ایکشن میں کہنی کا خم پندرہ ڈگری کے اندر ہونا چاہیے، بالنگ کے دوران کہنی کا خم 15 ڈگری سے تجاوز کرجائے تو اسے کرکٹ قوانین کے مطابق مشکوک تصور کیا جاتا ہے جس کے باعث پابندی عائد کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ حفیظ کا ایکشن گزشتہ سال نومبر میں سری لنکا کے خلاف رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے ان پر پابندی عائد ہے، اس سے قبل محمد حفیظ کو مشکوک باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے 2015 میں بھی ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار کرکٹر محمد حفیظ کا پسندیدہ کھلاڑی کون؟

محمد حفیظ اب تک 50 ٹیسٹ میچز، 192 ون ڈے میچز جبکہ 78 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں جن میں وہ بالترتیب 52، 132 اور 46 وکٹیں لے چکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں