اردوادب کی مٹتی یادوں کوزندہ رکھنےکی نئی روایت

رپورٹ: کاشف رحمان

آج کی ڈیجیٹل فضا میں یادیں بھی مرتی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد میں اردو ادب کی مٹتی ہوئی یادوں کو زندہ رکھنے کیلئے نئی روایت کی آبیاری کی داغ بیل ڈالی گئی۔

نیشنل لائبریری کے آڈیٹوریم میں میروغالب سےلےکرپروین شاکرتک اقلیم سخن کے تاجداروں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی رسم ادا کی گئی۔

معروف فنکاروں کی سریلی آوازوں کے دیپ نےمحبتیں بکھیرتی اس محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

تقریب میں دو ہزارسترہ کاعکس خوشبو ایوارڈ انگریزی رضا ربانی کی کتاب انویژیبل پیپل جبکہ اردو کا ایوارڈ نوجوان شاعر سعید شارق کی کتاب سایہ کو دیا گیا۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں