پاکستان کےسب سے بڑےائیرپورٹ کاافتتاح کردیاگیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔ کراچی سے جانے والی پہلی پرواز نئے ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔تاریخی فلائٹ اڑانے پر کپتان اور فرسٹ آفیسر بھی پرجوش نظر آئے۔

نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کھول دیاگیا۔اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پہلی پرواز لینڈ کرگئی۔ کراچی سےاُڑان بھرنے والی پرواز پی کے300 میں ڈیڑھ سو مسافرسوار تھے ۔

فلائٹ سےقبل پی آئی اے پائلٹ اورعملے نےخصوصی تیاریاں کیں۔پی کے 300 کے کیپٹن فرخ مرزا اور فرسٹ آفیسر زوہیرالیاس بھی پہلی پرواز آپریٹ کرتے ہوئے پُرجوش نظر آئے ۔

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے اسے تاریخی لمحہ قرار دیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کیا ۔

نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوٕں کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔سفری سہولتوں کے لحاظ سے اسلام آباد ائیرپورٹ ملک کا بڑا ایئرپورٹ ہے ۔نئےائیرپورٹ کے 2 رن وے ہیں جن کی لمبائی ساڑھے 3 کلومیٹر ہےجبکہ ایئرپورٹ پربیک وقت 15طیاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں