پاکستان ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، چیف سلیکٹر

رپورٹ سیدعلی ہاشمی

لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مشکل ہیں، شکست سے ڈرنا نہیں چاہیئے۔ قوی ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ کنڈیشنز آسان نہیں، کسی ایک کھلاڑی کو نہیں پوری ٹیم کو پرفارم کرنا ہوگا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیم میں نوجوان خون شامل کرنے کا ٹاسک ملا، جو بہتر سمجھا وہی کیا کسی کی کرکٹ ختم نہیں ہوئی۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ کہ بڑی سیریز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ امید ہے سرفرازاحمد بھی بہتر کھیل پیش کریں گے۔ سماء

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں