دیپکا اوررنویرسنگھ کی شادی کہاں ہوگی؟

لگتا ہے بالی ووڈ میں آج کل شادیوں کا سیزن ہے۔ انوشکا شرما کی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کے بعد اداکارہ سونم کپور اور فیشن ڈیزائنرآنند آہوجا اگلی جوڑی بنانے جا رہے ہیں تو ساتھ ہی دیپکا اور رنبیر کپور بھی اسی قطار میں شامل ہو گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں زوروشور سے اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ویڈنگ پلانر کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں جو دنیا کے کسی بہترین مقام کی تلاش میں ہیں جہاں یہ شادی کی جا سکے۔تاحال دونوں نے اپنی شادی کیلئے تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

رنبیر اور دیپکا دونوں ہی زیادہ دھوم دھڑکے سے شادی کے خواہشمند نہیں اور نہ ہی یہ چاہتے ہیں کہ تقریب میں مہمانوں کی ایک لمبی لائن ہو۔ غالب امکان ہے کہ شادی سے میڈیا کو دوررکھتے ہوئے صرف قریبی دوست احباب اورعزیزو اقارب کو ہی مدعو کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے قریبی ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شادی کے دو استقبالیے بھارت میں بھی رکھے جائیں گے جن میں سے ایک ممبئی میں ہو گا جبکہ دوسرے کیلئے حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ جوڑی ستمبر سے دسمبر کے دوران زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرے گی۔

واضح رہے کہ دیپکا اور رنبیر دونوں نے کبھی شادی کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کی نہ ہی کبھی اپنے تعلقات کو ظاہر کیا ہے لیکن دونوں فلم ’’ رام لیلا‘‘ کی شوٹنگز کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں