متنازعہ امیگریشن پالیسیاں، برطانوی وزیر داخلہ مستعفیٰ

برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ نے متنازعہ امیگریشن پالیسیوں کے خلاف استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم ٹریزامے نے منظور کرلیا۔ واضح رہے کہ امبر روڈ کو ونڈ رش تارکین وطن سے متعلق متنازعہ پالیسیاں واضح کرنے پر سخت تنقید کا سامنا تھا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امبر رڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے وزارت داخلہ کمیٹی کے سامنے تارکین وطن افراد کے حوالے سے حقائق چھپائے اور غلط پالیسیوں کا انتخاب کیا، جس سے ملک کیلئے مثبت کردار ادا کرنے والے بڑی تعداد میں کریبیئن سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق امبر رڈ نے برطانوی اخبار میں اپنا خط شائع ہونے کے بعد استعفیٰ دیا، جس میں انہوں نے پناہ گزینوں کی جبری بے دخلی کا ٹارگٹ طے کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی میں امبر رڈ نے ایسے کسی بھی ٹارگٹ کی تردید کی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریزامے نے برطانوی وزیر ڈاخلہ امبر رڈ کا استعفیٰ قبول کر لیا، جب کہ امبر رڈ کو اج بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں