شریف خاندان کےخلاف فیلگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، استغاثہ کے گواہ تفتیشی افسرعمران ڈوگر کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پیش ہوں گی جبکہ استغاثہ کے گواہ تفتیشی افسرعمران ڈوگر کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پرسابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ پرجرح مکمل کی تھی۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے گزشتہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کی غیرحاضری پراحتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ واجد ضیاء دو دن کا وقت لے کر گئے تھے اب کدھر ہیں؟۔

سابق وزیراعظم کے وکیل نے نیب کے گواہ ظاہرشاہ سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کے خلاف نیب میں غیرقانونی تعیناتی پر انکوائری چل رہی ہے جس پرانہوں نے جواب دیا تھا جی ہاں سپریم کورٹ کےحکم پر ایک کمیٹی بنی ہے جو انکوائرای کررہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں