فاروق ستار کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی نبیل گبول  نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو پی پی جلسے میں شرکت اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چوالیس سال بعد متحدہ کے زیر اثر علاقے ایف سی ایریا میں واقع ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کررہی ہے جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی اور شہر قائد کے دیگر علاقوں سے پی پی کے کارکنان جلسے میں شرکت کے لیے ایف سی ایریا پہنچ رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کو جلسے میں شرکت اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں کیونکہ متحدہ اب تانگہ پارٹی بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں: جینامرنا ایم کیو ایم کےساتھ ہی ہے، پتنگ کے ساتھ رومانس ہے، نہیں چھوڑ سکتا، فاروق ستار

اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادرآباد سمیت کئی دھڑوں میں تقسیم ہوگئی جہاں فاروق ستار کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا، مجھے امید ہے متحدہ کے سربراہ میری پیش کش کا مثبت جواب 2 گھنٹے میں دے دیں گے۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ جلسے میں شرکت کے لیے لیاری سے جیالوں کی سب سے بڑی ریلی جارہی ہے، بھٹو ازم کا فلسفہ روٹی کپڑا اور مکان آج ملک کے ہر غریب شہری کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار اور خالد مقبول کی ملاقات بے نتیجہ، ایم کیو ایم متحد نہ ہوسکی

اس موقع پر نادیہ گبول کا کہنا تھا کہ ریلی کی صورت میں قافلہ جلسہ گاہ پہنچے گا اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں آج کا پروگرام تاریخی ثابت ہوگا، پی پی ہمیشہ ہی کراچی کے عوام کی ذمہ داری لیتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں