کامیڈی فلم کےدوران بچوں کی چیخیں نکل گئیں،آپےسےباہر،والدین حواس باختہ

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں قائم سینما میں بچے ہنسی خوشی والدین کے ہمراہ ہسنے ہسانے والی فلم “بیٹر ریبٹ” دیکھنے گئے۔ بچوں کے خوبصورت چہروں پر کھلتی مسکراہٹ اور فلم کے درمیان پاپ کارن کے مزے اس وقت کرکرے ہوگئے جب اچانک مزاحیہ فلم کے آغاز پر ہارر اور خوف ناک فلم کا ٹریلر چل پڑا۔

ٹریلر کیا تھا کہ بچے خوف کے مارے چیخنے لگے اور والدین کیلئے بچوں کو سنبھالنا مشکل ہوگیا۔ فلم سے پہلے انتظامیہ کی غلطی نے لوگوں کو سینما چھوڑنے پر مجبور کردیا۔

دہشت سے بھر پور مناظر بچے برداشت نہ کر سکے۔ غلطی کا احساس ہونے پر سینما اسٹاف نے شائقین سے معافی مانگی جس کے بعد کامیڈی فلم”پیٹر ریبٹ “بچوں کودکھائی گئی، وہ ہارر فلم کیا تھی، آپ بھی اس کا ٹریلر دیکھیں۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں