بچوں کو رلاؤ، انعام پاؤ

ٹوکیو: جاپان میں سومو پہلوانوں کے ذریعے بچوں کو رُلانے کا مقابلہ ہوا۔ جس سومو پہلوان کا بچہ زیادہ دیر روتا ہے وہ فاتح قرار پاتا ہے۔

ٹوکیو کے سینسوجی مندر میں موسم بہار کے موقع پر ہرسال سومو پہلوانوں کے ذریعے بچوں کو رلانے کا مقابلہ ہوتا ہے۔

سومو پہلوان ایک سال سے کم عمر کے بچوں کو گود میں اٹھاتے ہیں۔اچھالتے ہیں اور ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں جس سے بیشتربچے رونے لگ جاتے ہیں اورجو بچہ دیر تک روتا ہے وہ ایونٹ جیت جاتا ہے۔

جاپان میں یہ مقابلہ چار سو سال قدیم ہے ۔ جاپانیوں کا ماننا ہے کہ رونے والے بچے تیزی سے بڑے ہوتے ہیں ۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں