بھارتی جنگی جنون امن کیلئےخطرناک ہے، پاکستانی ڈی جی ایم او

راولپنڈی : بھارتی جنگی جنون امن کیلئے خطرناک ہے پاکستان نے خبردار کر دیا، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستانی ڈی جی ایم او نے ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی پر اشعال انگیزی کی روش ترک کرنے کا مشورہ دیدیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، پاکستانی ڈی جی ایم او نے ورکنگ باونڈری اور کنٹرول لائن پراشتعال انگیزیوں کا معاملہ اٹھایا۔

میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھارتی ہم منصب کو بتایا کہ بھارتی فورسز جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ رواں سال 219 شہریوں کو نشانہ بنایا جا چکا۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں 112 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی فورسز کی کارروائیوں کو غیراخلاقی اور غیرپیشہ وارانہ قرار دیا اور واضح کیا کہ ایسی اشتعال انگیزیاں امن کیلئے خطرہ ہیں۔

پاکستانی ڈی جی ایم او نے کہا کہ بھارت الزام تراشی کی بجائے اپنے گریباں میں جھانکے اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بند کی کرے۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں