پیپلزپارٹی آج ایم کیوایم کے گڑھ لیاقت آباد میں جلسہ کرے گی، تیاریاں مکمل

کراچی : پیپلز پارٹی نے لیاقت آباد میں آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں، جیالوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں جیالے اپنا رنگ جمانے کو تیار ہیں، پتنگ کے گڑھ میں آج تیرچلیں گے، لیاقت آباد ایف سی ایریا کے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسے کے شرکاء سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری اوقر دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جلسہ گاہ پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کارکنان کا جوش وخروش قابل دید تھا، جلسے کی چاند رات جیالیاں بائیک پر چکر لگاتی رہیں، تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔

قبل ازیں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئےسینئر صوبائی وزیر نثارکھوڑو بھی پہنچے، انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی آمد پر لیاقت آباد کی عوام خوش ہیں۔

ایم کیوایم سے مایوس علاقہ مکینوں نے بلاول بھٹو سے امیدیں لگالیں۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کے گڑھ لیاقت آباد میں پیپلزپارٹی کا جلسہ کافی عرصے بعد منعقد کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت  رات 12 بجتے ہی علاقے میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند کروادیں،


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

Print Friendly, PDF & Email

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں