واسع جلیل کا ایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان

واسع جلیل نے متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدگی کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ایم کیو ایم سے فوری طور پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں متحدہ کے اہم رہنماء واسع جلیل نے ایم کیو ایم سے ہمیشہ کیلئے علیحدگی کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ قائد تحریک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت اور گلشن اقبال ٹاؤن کا ناظم بنایا اور دیگر ذمہ داریاں سونپیں۔

انہوں نے کہا کہ عام مہاجر کی حیثیت سے پوری قوم اور ایم کیو ایم کے ذمہ داروں و کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپسی اختلافات بھلا کر آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئے متحد ہوجائیں۔

واسع جلیل نے واضح کیا کہ ان کا کسی بھی سیاسی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں، تحریک سے وابستگی کے دوران دانستہ یا نادانستہ طور پر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔

ٹویٹر پر جاری تحریری بیان میں ان کا مزید کہنا ہے کہ کچھ لوگ مہاجر تشخص کو مٹانا چاہتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، سوائے اللہ کے ایسا کوئی نہیں کرسکتا۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں