منشیات اسمگلنگ : بھارتی اداکارہ اور شوہر کی جائیداد ضبط کرنیکا حکم

ممتا کلکرنی نے فلم کرن ارجن میں کاجول، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا (فائل فوٹو)۔

ممبئی : منشیات اسمگلنگ کیس میں بھارت کی خصوصی عدالت نے اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے ڈرگ مافیا شوہر وکرم گوسوامی پر 2016ء میں 2 ہزار کروڑ روپے کی منشیات کینیا اسمگلنگ کے الزام میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان نے خام ایفی ڈرین کینیا اسمگل کی تھی، جس کی مالیت بھارتی روپوں میں تقریباً 2 ہزار کروڑ بنتی ہے جو ممتا کلکرنی کے شوہر وکرم نے غیر قانونی طور پر وصول کی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اداکارہ اور ان کے شوہر کو مفرور قرار دیتے ہوئے عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر کیخلاف ثبوت اور رقوم کی منتقلی کیلئے بینک سے ای میل رابطوں کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔

بھارت کی خصوصی عدالت نے ممتا کلکرنی کے ممبئی میں 3 فلیٹس جن کی مالیت 20 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرن ارجن، عامر خان کے ساتھ فلم بازی اور گوندا کے ساتھ نصیب میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں