بجٹ میں فلم انڈسٹری کیلئے 4 نکاتی پیکیج کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بجٹ میں پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے 4 نکاتی پیکیج کا اعلان کردیا، جس میں ٹیکسز میں چھوٹ اور امدادی فنڈ شامل ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ حکومت پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے مالی پیکیج لارہی ہے، جس کا مقصد فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سازگار ماحول، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور پاکستانی کلچر کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ، فلم سازی اور سنیما کے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی شرح کم کرکے 3 فیصد اور سیلز ٹیکس کم کرکے 5 فیصد کیا جا رہا ہے جبکہ فلم و ڈرامہ کے فروغ کیلئے فنڈ قائم کررہے ہیں، جس سے فلم انڈسٹری اور مستحق فنکاروں کو مالی امداد دی جائے گی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بجٹ میں فلم کے پروجیکٹس پر سرمایہ کاری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کیلئے 5 سال تک انکم ٹیکس پر 50 فیصد چھوٹ جبکہ پاکستان میں بننے والی غیر ملکی فلموں پر عائد انکم ٹیکس میں بھی 50 فیصد چھوٹ دی جارہی ہے۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں