چین : چاقو بردار کا حملہ، اسکول کے 7 بچے قتل، 12 زخمی

بیجنگ : چین میں چاقو بردار نے اسکول سے اپنے گھروں کو واپس جانے والے بچوں پر حملہ کردیا، واقعے میں 5 لڑکیوں اور 2 لڑکوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

چین کے شمالی صوبے شین زی کے حکام کے مطابق اسکول کے بچوں پر حملہ کرنے والے چاقو بردار شخص کو حراست میں لے لیا، ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کو بدترین قرار دیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت زاؤ کے نام سے ہوئی ہے، اس کا کہنا ہے کہ زمانہ طالب علمی میں اس پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس میں اپنے ساتھیوں کیلئے نفرت پیدا ہوگئی تھی۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد ہی سوچ لیا تھا کہ میں بھی چاقو کے وار سے لوگوں کو قتل کروں گا۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں