نئےبجٹ میں سپرٹیکس برقراررکھنےکی تجویز

اسلام آباد: نئے بجٹ میں امیروں پرسپرٹیکس برقرار رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔ سالانہ 50 کروڑآمدن والےافرادپرسپرٹیکس برقراررہےگا۔تاہم ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد کمی کی جائے گی۔ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 2023 تک 30سےکم کرکے 25 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

نئےمالی سال کے بجٹ میں کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 29 فیصد ہوگی۔2021 تک ٹیکس کریڈٹ اسکیم میں توسیع کردی گئی ہے۔نئی صنعت یامشینری کی خریداری اور توسیع پر 3 سال ٹیکس کریڈٹ ملے گا۔کوئلے کی درآمد پر ٹیکس کم کرکے 4 فیصد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

اس کےعلاوہ بعض فلاحی اداروں کوانکم ٹیکس سے استثنی کا فیصلہ کیاگیاہے۔

ایس آئی یو ٹی،عزیزٹبہ فاؤنڈیشن، سیلانی اورالشفا آئی اسپتال ان اداروں میں شامل ہیں۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں