محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن آج ہوگا

لندن : محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج برطانیہ میں ہوگا، محمد حفیظ پرامید ہیں کہ وہ کامیاب ہوجائیں گے

محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ لوبرا یونیورسٹی میں ہوگا، حفیظ کے بازو کا خم پندرہ ڈگری کے اندر ہوا تو بیٹنگ کے ساتھ بالنگ بھی کراسکیں گے۔

حفیظ پرامید ہیں کہ وہ بولنگ ٹیسٹ میں کامیاب ہوجائیں گے۔ گزشتہ برس نومبر میں حفیظ تیسری بار غیر قانونی بولنگ ایکشن کی زد میں اس وقت آگئے تھے جب سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں امپائرز نے شک کا اظہار کیا۔

اس سے قبل دوہزار چودہ اور پندرہ میں بھی حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا، جس کے بعد ان پر ایک سال کی پابندی بھی لگی تھی۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں