نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ آپریشنل کرنے کی تاریخ کا اعلان

راولپنڈی:سول ایویشن اتھارٹی نے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ کو بیس اپریل کومکمل طور پرآپریشنل کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق جمعہ بیس اپریل کو نیو ئرپورٹ سے اندرون وبیرون ممالک پروازوں کا آغاز ہوجائےگا۔ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ملک کا سب سے بڑا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے۔ جس پر بین الااقوامی معیار کے مطابق مسافروں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں