چک جھمرہ کے اسکول میں نعرے کا انوکھا استعمال

رپورٹ : شہناز محمود

فیصل آباد: اساتذہ کی قدرکرو ورنہ سڑکوں پر پوچھتے پھرو گے مجھے کیوں نکالا ؟ فیصل آباد کے سرکاری اسکول میں یہ نعرے کا انوکھا استعمال ہوا۔

سیاست کے میدان سے چلتا چلتا یہ نعرہ مجھے کیوں نکالا؟ سرکاری اسکول پہنچ گیا، چک جھمرہ کا گورنمنٹ پرائمری اسکول اس نعرے کا استعمال کرکے طلبا کوانوکھا سبق پڑھانے لگا، اساتذہ کی قدر کیا کرو جو اساتذہ کی قدر نہیں کرتا وہ سڑکوں پہ پوچھتا پھرتا ہے مجھے کیوں نکالا۔

اس بے باک تحریر پر شہری کہتے ہیں کہ اسکولوں کو غیر سیاسی ہونا چاہیے، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اسکول والوں نے سیاسی چپقلش کی بنا پر کیا ہے ایسے نعروں کا ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہے۔

خبر میڈیا پر نشر ہوئی تو محکمہ تعلیم حرکت میں آئی، اسکول کے دروازے سے یہ نعرہ مٹا دیا گیا۔

This post is shared by PakPattani.com For Information Purpose Only

اپنا تبصرہ بھیجیں